حمزہ شہباز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر مریم نواز کا بھی ردعمل آگیا

حمزہ شہباز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر مریم نواز کا بھی ردعمل آگیا
حمزہ شہباز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر مریم نواز کا بھی ردعمل آگیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق فیصلے پر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کو ایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں کیونکہ ان کے اپنے بہت سارے اراکین اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں ،حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -