اپنے ارکان کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کرلی

اپنے ارکان کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم ...
اپنے ارکان کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کرلی

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیلئے مسلم لیگ (ن) نےحکمت عملی طے کرلی ، مسلم لیگ اپنے ارکان   پنجاب اسمبلی کو آج ہوٹل  میں ٹھہرایے گی ۔

نجی ٹی وی  ہم نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کےہمراہ کل تمام ارکان اکٹھے  پنجاب اسمبلی اجلاس میں جائیں گئے۔

خیال رہے کہ عدالت نے پریذائیڈنگ افسر کو 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کا حکم دیاہے اور فیصلہ میں کہا ہے کہ چیف منسٹر کے انتخاب کیلئے مطلوبہ نمبر حاصل نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ الیکشن کروایا جائے ۔

لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ 8 صفحات پر مشتمل ہے جس میں جسٹس ساجد سیٹھی کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور چار ایک کے تناسب سے فیصلہ سنایا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -