' عامر لیاقت کو ایک دیندار لڑکی سے شادی کرنی چاہیے تھی، خلیل الرحمان قمر نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا

' عامر لیاقت کو ایک دیندار لڑکی سے شادی کرنی چاہیے تھی، خلیل الرحمان قمر نے ...
' عامر لیاقت کو ایک دیندار لڑکی سے شادی کرنی چاہیے تھی، خلیل الرحمان قمر نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف مصنف خلیل الرحمٰن نےکہاہے کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ عامر لیاقت کو ایک دیندار لڑکی سے شادی کرنی چاہیے تھی، جب اس طرح کی لڑکیوں سے شادیاں کی جائیں تو اس کے نتائج ایسے ہی ہوتے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں میزبان نے خلیل الرحمٰن قمر سے عامر لیاقت کی تیسری شادی سے متعلق سوال کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ عامرلیاقت کی موت کی ذمہ دار دانیہ بھی ہیں ، میرا ذاتی خیال ہے کہ ہم مرد بھی کئی بار بھیانک غلطیاں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ  عامر لیاقت کو ان برے نتائج نے ہی مارا ہے، ایسی بیوی کیا بیوی ہوگی جو اپنے شوہر کی خواب گاہ میں تصاویر بنائیں، اگر یہی کام کوئی شوہر کرے تو طوفان کھڑا ہوجاتا ہے۔

مزید :

تفریح -