کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ، سنائپرز، جدید اسلحہ، 25 ہزار گولیاں بھیجنے کا حکم

کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ، سنائپرز، جدید اسلحہ، 25 ہزار ...
کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ، سنائپرز، جدید اسلحہ، 25 ہزار گولیاں بھیجنے کا حکم

  

شکار پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ضلع شکار پور میں ڈاکوؤں کی جانب سے چھ افراد کے اغوا کے بعد پولیس نے گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے کراچی سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور خصوصی نفری شکار پور بھیجی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آج صبح کچے کے علاقے میں 10سے زائد ڈاکوؤں نے چھ افراد کو اغوا کرلیا تھا جس کے بعد آئی جی سندھ نے ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا۔ آپریشن کیلئے  کراچی سے ریپڈ ریسپانس فورس کی دو پلاٹون جدید ہتھیاروں کے ساتھ روانہ کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ  ایس ایس یو کے آٹھ سنائپر اور شوٹرز بھی  کراچی سے بھیجے جا رہے ہیں۔  آئی جی کی جانب سے آپریشن کیلئے اے آئی جی لاجسٹک کو جدید اسلحہ اور 25 ہزار گولیاں شکار پور بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کراچی کے علاوہ سندھ کے ضلع کشمور سے بھی پولیس کی  مشین گنوں سے مسلح نفری بھیجنےکا حکم جاری کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -سکھر -