"پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے" لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر مریم نواز کا ردِ عمل آگیا

"پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے" لاہور ...
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے، حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے فیصلے کے بعد اپنے ردِ عمل میں مریم نواز نے کہا "2018 میں پنجاب کے عوام سے ان کا مینڈیٹ چھیننے سے لے کر فرح گوگی، بزدار، پیرنی صاحبہ، منی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسہ اور وسائل پر ڈاکے ڈالنے اور اب پنجاب کے عوام کا حق ان کو نا لینے دینا، صوبے کے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنا، پنجاب کے خلاف فتنہ خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔"

انہوں نے کہا کہ پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں کیونکہ ان کے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے۔

 خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے ووٹ نکال کر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کا حکم دیا ہے۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -