برطانوی لڑکی نے آن لائن فراڈ کرنے والے کو ایسا سبق سکھا دیا کہ آئندہ کسی کو دھوکہ دینے سے پہلے دو بار سوچے گا

برطانوی لڑکی نے آن لائن فراڈ کرنے والے کو ایسا سبق سکھا دیا کہ آئندہ کسی کو ...
برطانوی لڑکی نے آن لائن فراڈ کرنے والے کو ایسا سبق سکھا دیا کہ آئندہ کسی کو دھوکہ دینے سے پہلے دو بار سوچے گا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر فراڈ کے واقعات آئے روز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں تاہم برطانیہ میں گزشتہ دنوں اس ہوش مند لڑکی نے ایک فراڈیئے کو ایسا سبق سکھایا کہ آئندہ کسی کو دھوکہ دینے سے پہلے دو بار سوچے گا۔ دی سن کے مطابق اس 30سالہ لڑکی کا نام بیکی پارکر ہے جو ویلز کی رہائشی ہے۔ وہ ایک چیئرٹی ایڈوائزر ہے۔ اسے فیس بک پر ایک میسج موصول ہوا جو کسی بنیامین نامی شخص کی طرف سے آیا تھا۔

بنیامین نے بیکی سے اس میسج میں کہا کہ وہ چین سے کاریں درآمد کرنے کا کام کرتا ہے اور اگر بیکی کوئی بھی گاڑی چین سے درآمد کرنا چاہتی ہے تو وہ اس کے لیے صرف ایک رات میں چین سے یہ گاڑی برطانیہ منگوا سکتا ہے۔ یہ بیکی نے اس میسج کو نظر انداز کرنے کی بجائے اس فراڈ شخص کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔

بیکی نے اس کے ساتھ بات چیت شروع کر دی اور اسے کہا کہ وہ روبن ریلیائنٹ کار خریدنا چاہتی ہے۔ یہ وہ کار ہے جو تین پہیوں پر چلتی تھی۔ اس کے فرنٹ میں دو کی بجائے ایک پہیہ لگا ہوتا تھا۔ حالانکہ اس گاڑی کی پیداوار دو دہائیاں قبل بند ہو چکی ہے۔ اس کے باوجود فراڈ شخص نے بیکی سے کہا کہ وہ اسے 6ہزار پاﺅنڈ بھجوا دے تو وہ ایک رات میں یہ گاڑی چین سے منگوا سکتا ہے۔

بیکی نے اس دھوکے باز کے ساتھ ہونے والی چیٹنگ کے سکرین شاٹس فیس بک پر شیئر کیے ہیں۔ بیکی کئی دن تک اس شخص کے ساتھ وقتاً فوقتاً چیٹنگ کرتی رہتی ہے اور اسے یقین دلاتی رہتی ہے کہ وہ واقعی گاڑی درآمد کرنا چاہتی ہے۔ وہ اس کے ساتھ گاڑی کے متعلق ہر ایک پہلو سے تفصیلی بات کرتی ہے اور بالآخر کئی دن اس کا وقت ضائع کرنے کے بعد اسے یہ کہہ کر رابطہ ختم کر دیتی ہے کہ ”مجھے کوئی گاڑی درآمد نہیں کرنی اور نہ ہی میں کبھی تمہیں 6ہزار پاﺅنڈ بھیجوں گی۔“

مزید :

برطانیہ -