خاتون کا فضائی سفر کے دوران بیٹھنے کا ایسا انداز کہ تصویر سامنے آئی تو ہنگامہ برپا ہوگیا

خاتون کا فضائی سفر کے دوران بیٹھنے کا ایسا انداز کہ تصویر سامنے آئی تو ہنگامہ ...
خاتون کا فضائی سفر کے دوران بیٹھنے کا ایسا انداز کہ تصویر سامنے آئی تو ہنگامہ برپا ہوگیا
سورس: Twitter

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سفر کے دوران کچھ لوگ اپنے آرام کے لیے تمام تر اخلاقیات کو طاق پر رکھتے ہوئے کچھ ایسی حرکات کر گزرتے ہیں کہ دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اب اس برطانوی خاتون ہی کو دیکھیے جس نے فضائی سفر کے دوران اپنے دونوں پاﺅں اٹھا کر سامنے والے مسافر کی سیٹ کی پشت کے اوپر اس طرح ٹکا دیئے کہ اس کے پاﺅں مسافر کے سر سے ٹکرا رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پاﺅل نامی ایک ساتھی مسافر نے اس حالت میں خاتون کی تصویر بنا کر ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے جس میں اسے اس بیہودہ طریقے سے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ پاﺅل لکھتا ہے کہ خاتون کے سامنے بیٹھے مسافر نے اسے اس حرکت سے منع بھی کیا مگر وہ باز نہ آئی جس پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔

پاﺅل نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس خاتون کا چہرہ چھپا دیا تھا تاہم کمنٹس میں صارفین کی اکثریت خاتون کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ ایسی بداخلاق خاتون کا چہرہ نہیں چھپانا چاہیے تھا کیونکہ ایسے لوگ عزت کے مستحق نہیں ہوتے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -