سینچری کی ڈیمانڈ نہیں لیکن چاہتے ہیں کوہلی میچ وننگ اننگز کھیلیں، بھارتی ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا بیان

سینچری کی ڈیمانڈ نہیں لیکن چاہتے ہیں کوہلی میچ وننگ اننگز کھیلیں، بھارتی ...
سینچری کی ڈیمانڈ نہیں لیکن چاہتے ہیں کوہلی میچ وننگ اننگز کھیلیں، بھارتی ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا بیان

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ سابق کپتان ویرات کوہلی پر کپتان روہت شرما کے کورونا کا شکار ہونے کے بعد ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ انگلیںڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میں روہت شرما کی عدم دستیابی کی صورت میں ویرات کوہلی کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہوگی، فینز اور ٹیم کو سٹار کرکٹر سے سینچری کی کوئی ڈیمانڈ نہیں لیکن چاہتے ہیں کوہلی میچ وننگ اننگز کھیلیں۔ہیڈکوچ نے کہا کہ انگلیںڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل روہت شرما کوویڈ کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ میچ میں انکی شرکت بھی مشکوک ہے۔

مزید :

کھیل -