لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا رد عمل

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا رد عمل
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا رد عمل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پربیان سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی عدلیہ کے فیصلےکا احترام کرتے ہیں، فیصلے سے پنجاب میں3 ماہ سے جاری آئینی بحران کا خاتمہ ہوگا۔

جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا ہےکہ اپوزیشن نے اپنی انا کی تسکین کے لیے صوبےکو آئینی بحران میں دھکیلا،  آئینی بحران کا سب سے زیادہ  نقصان صوبےکے عوام کو  اٹھانا پڑا، عہدے  آنی جانی چیز  ہے، اصل کام اللہ کی مخلوق کو راضی کرنا ہوتا ہے، سیاست برائے سیاست کا  قائل نہیں بلکہ سیاست کو خدمت کا درجہ دیتا ہوں۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ خلق خدا کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا میری زندگی کا مقصد ہے، دکھی انسانیت کی تکالیف کا مداوا میری سیاست ہے، امید ہے اس فیصلے کے اثرات صوبے کے عوام کے لیے خیر کا باعث بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ چیلنجز کا مقابلہ کیا، آئین اور قانون سے ماورا کوئی اقدام نہیں کیا، جن لوگوں نے آئین اور قانون سے کھلواڑ کیا ان کے چہرے قوم کے سامنے ہیں۔

مزید :

قومی -