لڈو گیم ہارنے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزا سنادی گئی

لڈو گیم ہارنے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزا سنادی گئی
لڈو گیم ہارنے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزا سنادی گئی

  

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع جہلم میں لڈو کھیلتے ہوئے گیم ہارنے پر فاتح کو قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے قتل کے مجرم حسین عرف مٹھو کو سزا سنائی۔ مجرم نے ستمبر 2021 میں صادق علی کو لڈو گیم ہارنے پر قتل کردیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم حسنین اور مقتول صادق علی کے درمیان لڈو گیم پر شرط لگی کہ جو بھی ہارے گا وہ بوتل پلائے گا۔  یہ شرط حسنین ہار گیا جس پر صادق علی نے اس سے بوتل پلانے کو کہا، اس معاملے پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور مجرم نے صادق علی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -جہلم -