پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 6جولائی کو ہونے کا امکان 

Jun 30, 2024 | 12:29 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے گورننگ بورڈ کا اجلاس 6جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں بجٹ2024-25کی منظوری شامل ہے،قومی ٹیم کی کارکردگی اور چیمپیئنز ٹرافی کے معاملات پر گفتگو کا بھی امکان ہے ۔

مزیدخبریں