نارمل ڈلیوری نہ ہونے پر بھیرہ میں 30 افراد کا ہسپتال پر دھاوا،عملے کو مارا پیٹا

Jun 30, 2024 | 01:36 PM

بھیرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سرگودھا کے علاقے بھیرہ میں بنیادی مرکز صحت چک مبارک پر 30 افراد نے دھاوا بول کر ہسپتال کے عملہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
نارمل ڈلیوری نہ ہونے اور زچہ کو بھلوال ریفر کرنے پر زچہ کے رشتہ دار مشتعل ہو گئے مشتعل افراد نے گاو¿ں کے لوگوں کے ہمراہ ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی اور فرار ہو گئے، حملہ آوروں میں خواتین بھی شامل تھیں۔اطلاع ملنے پر سب ڈویژنل پولیس افیسر فیاض احمد ہنجرا پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے انہوں نے طبی عملہ کو یقین دلایا کہ انہیں ہر ممکن تحفظ دیا جائے گا اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔مرکز صحت کے انچارج ڈاکٹر عامر لطیف نے بتایا کہ لاٹھیوں سے مسلح مشتعل افراد نے ہسپتال کی رہائش گاہوں میں گھس کر عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی ،بھیرہ پولیس نے ڈاکٹر عامر لطیف کی مدعیت میں 30 افراد کا خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔جبکہ تشدد اور توڑ پھوڑ کے خلاف مرکز صحت چک مبارک اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ کے نرسنگ سٹاف نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

مزیدخبریں