پاکستان ریلوے کا ایک اور ٹرین کی نجکاری کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کا ایک اور ٹرین کی نجکاری کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) پاکستان ریلوے نے گزشتہ ایک سال سے بند ایک اور ٹرین کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے انجن کی کمی اور بڑھتے ہوئے نقصانات کے باعث گزشتہ سال مارچ سے کوئٹہ ایکسپریس غیرفعال ہے۔ لاہور سے کوئٹہ کے درمیان چلنے والی اس ٹرین کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے انجنوں کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی ضروریات کے مد نظر کوئٹہ ایکسپریس کے آپریشنز بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ وسط اپریل سے شروع ہوجائیں گے۔ حکام کے مطابق کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان ایکسپریس کی بھی نجکاری پر غور کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ ہفتوں میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیز سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کی جائیں گی۔
  پاکستان ریلوے اب تک تین ٹرینز کی نجکاری کر چکا ہے، جن میں سے دو کامیابی کے ساتھ اپنے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید :

کامرس -