یورپ کا ٹرانسپورٹ سے وابستہ بڑا گروپ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا

یورپ کا ٹرانسپورٹ سے وابستہ بڑا گروپ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں جس کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔ یورپ کے ٹرانسپورٹ شعبہ سے وابستہ ایک بڑا گروپ ایم اے این ملک میں سرمایہ کاری کرے گا۔ مان گروپ دنیا کا بڑا گروپ ہے جو تجارتی گاڑیوں، انجنز اور مکینیکل انجینئرنگ کی سروسز فراہم کرتا ہے۔ مان گروپ کا سالانہ منافع 15.8 ارب پاﺅنڈ ہے جبکہ دنیا بھرمیں اس کے ملازمین کی تعداد54 ہزار 300کے قریب ہے۔ مان گروپ پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے مستقبل قریب میں وسطی ایشیاءکی ریاستوں کی منڈیوں سے استفادہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ پاکستان ان ممالک کی منڈیوں تک رسائی کے حوالے سے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔ مان گروپ کے پراڈکٹس سیلز اینڈ انجینئرنگ منیجر برائے مشرق وسطیٰ کلیمنیز وولف نے کہا ہے کہ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعہ وسط ایشیائی ریاستوں کی ابھرتی ہوئی معیشت سے استفادہ کرنا چاہتی ہے۔

مزید :

کامرس -