شان بطور ہدایتکار فلم ” آئینہ‘ کی شوٹنگ 20اپریل سے شروع کرینگے
لاہور ( این این آئی) اداکار شان بطور ہدایتکار اپنی فلم ” آئینہ‘ کی شوٹنگ 20اپریل سےشروع کریں گے ۔ اس فلم میں اداکار شان اور عمائمہ ملک مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ کو بھی فائنل کیا جا رہا ہے۔ فلم کے رائٹر پرویز کلیم ہیں ۔ مذکورہ فلم کو سنیما گھروں کےساتھ نجی ٹی وی چینل سے بھی پیش کیا جائیگا ۔