جے پرکاش اداکار منیشا کو فلم ”مارکیٹ ٹو“ میں کاسٹ کرنے کے خواہاں

جے پرکاش اداکار منیشا کو فلم ”مارکیٹ ٹو“ میں کاسٹ کرنے کے خواہاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ ڈائریکٹر جے پرکاش منیشیا کوئرالہ کی نیویارک میں کینسر کے علاج کے بعد ان کی وطن واپس پر انہیں اپنی آئندہ فلم ”مارکیٹ ٹو“ میں کاسٹ کرنے کے خواہاں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے پرکاش نے کہا کہ منشیا کوئرالہ میری آئندہ فلم ”مارکیٹ ٹو“ کا حصہ ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ منیشا میری ”مارکیٹ“ میں بھی کام کرچکی ہیں اور اسی دور میں فلم مارکیٹ ٹو بنانے اور اس کے سکرپٹ پر ان سے بات چیت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ منشیا نے یہ سکرپٹ پسند کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی منیشا وطن واپس آئیں تو میں ان سے فلم پر بات کروں گا۔

مزید :

کلچر -