ہرمنپریت کاہور بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر

ہرمنپریت کاہور بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (اے پی پی) ہرمنپریت کاہور بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کےلئے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر ہو گئی ہیں۔ اوپنر پونم روئت نائب کپتان ہوں گی۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ آل انڈیا ویمن سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ بھارتی ٹیم میں ہرمنپریت کاہور کپتان، پونم روئت نائب کپتان، تھرش کامینی، سمریتی مندانا، اناغا دیشپانڈے، سنیہا دپتی، مونا مشرم، این نیرنجنا، آرچناداس، پونم یاداو، ریتو دھرو، سواگاتیکا، شبالکشمی اور سشما ورما شامل ہیں۔