الیکشن سے قبل بیور و کریسی تبدیل ہونی چاہئے ،غیر جانبدار لوگ ضروری ہیں ،عوام کاملا جلا ردعمل

الیکشن سے قبل بیور و کریسی تبدیل ہونی چاہئے ،غیر جانبدار لوگ ضروری ہیں ،عوام ...
الیکشن سے قبل بیور و کریسی تبدیل ہونی چاہئے ،غیر جانبدار لوگ ضروری ہیں ،عوام کاملا جلا ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( الیکشن سیل) الیکشن سے قبل صوبہ پنجا ب کی بیورور کریسی تبدیل ہونی چاہیے یا نہیں کے مو ضوع پر سروے کے دوران اکثر افراد نے تبدیل ہونی چاہیے کے حق میں ووٹ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نور مبارک حسین نے تبایا کہ فوری تبدیل ہونی چاہیے اگر فیئر انیڈ فری الیکشن کروانے ہیں تو اس کے لئے بہت ضروری ہے کہ پنجاب بھر کی بیورو کریسی تبدیل ہونی چاہیے اس سے جو الیکشن کارزلٹ آئے گا وہ عوام کی توقعات کے مطابق ہی آئے گا۔عمران طاہر نے تبایا کہ بیورو کریسی کوئی بھی ہو اس کوغیر جانبدارہونا بہت ضروری ہے اور اس کا الیکشن میں کوئی کردار نہیں ہوناچا ہیے ، الیکشن کمیشن کو ایسے اقدامات کرنے چاہیے جن سے الیکشن پر بیورو کریسی اثر انداز ہی نہ ہوسکے محمد خالد نے کہا کہ نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا عبد الباری اور سہیل نے کہا کہ ضرور ہونی چاہیے ۔کیونکہ ایم پی اے یا ایم این اے کی کسی نہ کسی سرکاری بڑے آفیسر سے ذاتی تعلق یا رشتے داری ہوتی ہے فی الحال تو بہت ضروری ہے کیونکہ یہ الیکشن پر ضرور اثر انداز ہونگے ۔ بس چہرے تبدیل ہونگے یہ لوگ جہاں بھی ہوتے ہوں ۔ ان کے تعلقات ہر جگہ کام کرجاتے ہیں۔حبیب الرحمن نے کہا ہوجائے تو بھی کچھ نہیں ہوتا اور نہ تبدیل کرنے سے بھی کچھ نہیں ہوتا۔ محمد اسلم نے کہا کہ تبدیل کردینی چاہیے کیونکہیہ بات مسلم لیگ ن کے حق میں جائےگی۔ محمد عمران خان نے کہا اس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا بس اللہ تعالٰی کے بھروسے پر چھوڑ دینا چاہیے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا