مردان کے کاٹلنگ بازار میں خود کش حملہ،سب انسپکٹرجاں بحق، چھ افراد زخمی

مردان کے کاٹلنگ بازار میں خود کش حملہ،سب انسپکٹرجاں بحق، چھ افراد زخمی
مردان کے کاٹلنگ بازار میں خود کش حملہ،سب انسپکٹرجاں بحق، چھ افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) کاٹلنگ بازار میں پولیس اہلکاروں پر خود کش حملے میں سب انسپکٹر جاں بحق اور اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جبکہ مقابلے میں خود کش حملہ آور کاساتھی ماراگیا۔ ذرائع کے مطابق خود کش آور کی موجودگی کی اطلاع پر مردان سے 35کلومیٹر دور کاٹلنگ بازار میں پولیس پہنچی اور تین مشتبہ افراد کے قریب پہنچی تواُن میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اُڑالیاجس کی زد میں آکرسب انسپکٹر خوش دل خان جاں بحق اور ایک راہگیر سمیت چھ افرادزخمی ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دستی بم پھینکنے کے بعد حملہ آور نے خود کو اُڑالیا۔ پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاجس دوران قریبی موجود مکان سے پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرناپڑا۔ حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کا ساتھی مکان میں چھپا ہواتھا جو مقابلے میں ماراگیا۔

مزید :

مردان -