پارٹی ٹکٹ کے معاملے پر خورشید شاہ بھی پیپلزپارٹی سے ناراض ہوگئے

پارٹی ٹکٹ کے معاملے پر خورشید شاہ بھی پیپلزپارٹی سے ناراض ہوگئے
پارٹی ٹکٹ کے معاملے پر خورشید شاہ بھی پیپلزپارٹی سے ناراض ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم پر سیاسی پارٹیوں میں اختلافات سامنے آناشروع ہوگئے ہیں اور اب پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ پسند کے حلقے سے ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہو گئے اور اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اٹھ کر چلے گئے۔ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنماءخورشید شاہ سمیت کئی اراکین نے من پسند افراد کو ٹکٹ نہ دینے کے معاملے پر تحفظا ت کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ پی ایس 4 سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں مگر اُنہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا اور پی ایس ون کے لئے ڈاکٹر نصراللہ کے بجائے آغا محسن کو ٹکٹ دے دیا گیا ہے جس پر خورشید شاہ ناراض ہو گئے اور پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ پی ایس ٹوناصر شاہ کے بجائے انور علی خان مہر کو ٹکٹ دیا گیا۔نجی چینل کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمانی بورڈ کے بہت سے اراکین کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کرنے پر اعتراضات سامنے آ رہے ہیں۔