لاہور کے نجی میوزیم سے موئے مبارک چوری

لاہور کے نجی میوزیم سے موئے مبارک چوری
لاہور کے نجی میوزیم سے موئے مبارک چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شادباغ میں نجی میوزیم سے نامعلوم افراد موئے مبارک چوری کر کے فرار ہوگئے۔ عامر روڈ کے رہائشی محمد حسین گوہر نے اپنے گھر کے اندر مقدس تبرکات رکھی ہوئیں ہیں جس کی زائرین کو مفت زیارت کروائی جاتی ہیں۔نجی چینل کے مطابق نامعلوم چور تالا توڑ کر مو ئے مبارک چوری کر کے لے گئے۔ محمد حسین گوہر کا کہنا ہے کہ یہ مقدس تبرکات انکے پاس25 سال سے ہیں، کچھ عرصہ قبل بھی یہ تبرکات چوری ہوئے تھے لیکن انہیں واپس مل گئے تھے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -