پارٹی ٹکٹ کی تقسیم پر لیگی کارکنان کا احتجاج ، کھمبے پر چڑھ کر بجلی کی تاروں کو چھونے کی دھمکی

پارٹی ٹکٹ کی تقسیم پر لیگی کارکنان کا احتجاج ، کھمبے پر چڑھ کر بجلی کی تاروں ...

پندرہ منٹ بعد بابااکرم نیچے اُتر آیا، ٹکٹ ہولڈر جاوید اقبال وٹو کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

پارٹی ٹکٹ کی تقسیم پر لیگی کارکنان کا احتجاج ، کھمبے پر چڑھ کر بجلی کی تاروں کو چھونے کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹکٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف ن لیگ کے ناراض کارکن پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کی دیوار سے ملحقہ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور چند فٹ کے فاصلے پر موجود بجلی کی ہائی ٹینشن تاروں کو چھونے کی دھمکی دیدی اورقیادت سے مطالبہ کیاکہ حلقہ پی پی 138سے جاوید اقبال وٹو سے ٹکٹ واپس کریں لیکن بعدازاں دیگر کارکنان کی اپیل اور یقین دہانی پر بابا اکرم کھمبے سے نیچے اُتر آیا۔ماڈل ٹاﺅن میں واقع مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ کے بیرونی راستے پر لودھراں اور فیروز پوروٹوواں کے لیگی کارکنان نے پارٹی ٹکٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف احتجاجی دھرنادیا اور فیروزپوروٹوواں سے تعلق رکھنے والے بابااکرم پارٹی سیکریٹریٹ کی بیرونی دیوار کے ساتھ نصب کھمبے پر چڑھ گیا اور ساتھ موجود دوسرے کھمبے کی ہائی وولٹیج تاروں کو چھونے کی دھمکی دیدی۔ن لیگ کے رہنماءاحسن اقبال ناراض کارکنان کو منانے میں ناکام رہے ۔ کھمبے کے اوپری حصے پر نجی چینل کے نمائندے سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بابااکرم نے کہاکہ مجھے معاف کردینا ، پارٹی اور انصاف کے لیے میری جان حاضر ہے ، میں اپنے مطالبات کی منظوری تک نیچے نہیں اُتروں گا، کوئی اُتارنے آیاتو تاروں کو چھولوں گااور” بجلی کا ایک سسٹم ہوتاہے جس سے مجھے کرنٹ لگے گا اور پھر پورا کھمبا شارٹ ہوجائے گا جس سے اُتارنے کے لیے آنیوالاشخص بھی ساتھ چلا جائے گا“۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ لیگی قیادت اندر بیٹھی سب دیکھ اور سن رہی ہے ، وہ کارکنان کی قربانیاں بھول گئے ہیں اور لوٹوں کو ٹکٹ دیاجارہاہے ، میرے دوست کے بیٹے اور ٹکٹ ہولڈر جاوید اقبال وٹوکوفوری گرفتارکیاجائے ،ا ُس نے آج تک کبھی حلقے کا چکر بھی نہیں لگایاکہ مرگئے ہویا زندہ ہو؟ بعدازاں عاطف نامی جوان کھمبے پر چڑھ گیا اور بابااکرم سے مشاورت کے بعد نیچے اُترا اور ساتھ ہی بے ہوش ہوگیا جس کے لیے ریسکیوٹیموں کو طلب کیاگیااور کچھ لمحوں کے بعد بابااکرم بھی نیچے اتر آیا۔ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہاکہ وفادار کارکنان کی قدرومنزلت بہت زیادہ ہے ، اُنہیں مایوس نہیں کریں گے ۔