چپ کا روزہ ٹوٹ گیا ۔۔۔ ن لیگ نے پرویز مشرف کیساتھ ”انصاف“ کا مطالبہ کردیا

چپ کا روزہ ٹوٹ گیا ۔۔۔ ن لیگ نے پرویز مشرف کیساتھ ”انصاف“ کا مطالبہ کردیا
چپ کا روزہ ٹوٹ گیا ۔۔۔ ن لیگ نے پرویز مشرف کیساتھ ”انصاف“ کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماءاحسن اقبال نے ”قوم“ کیخلاف جرائم کی پاداش میں سابق فوجی صدرپرویز مشرف کے خلاف ”انصاف“ کا مطالبہ کردیا۔ ماڈل ٹاﺅن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے احسن اقبال کاکہناتھاکہ ن لیگ پرویز مشرف کے حوالے سے خاموش نہیں ، اُس نے آئین توڑا، این آر او کے ذریعے ملک تباہ کرنیوالی حکومت لانے بھی وہی ذمہ دار ہیں ۔لیگی رہنماءکاکہناتھاکہ قبائلی علاقوں کو آگ وخون میں دھکیلنے کے ذمہ دار مشرف ہیں ، وہ مطالبہ کرتے ہیں جنرل پرویز مشرف اُن کے قوم کیخلاف کیے گئے اقدامات اور جرائم کی پاداش میں عدالتیں اُن کے ساتھ انصاف کریں ۔ ایک سوال کے جواب میں اُحسن اقبال کاکہناتھاکہ جعلی ڈگری والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے مگر جعلی آئین بنانیوالوں سے بھی کوئی رعایت نہ برتی جائے ، سزا ملنی چاہیے ۔