شجاعت اور پرویز کی مسیحی بھائیوں کو ایسٹر پر مبارکباد

شجاعت اور پرویز کی مسیحی بھائیوں کو ایسٹر پر مبارکباد
شجاعت اور پرویز کی مسیحی بھائیوں کو ایسٹر پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ دریں اثناء دونوں قائدین نے سابق وفاقی وزیر برائے قومی آہنگی اکرم مسیح گل کی قیادت میں ایک وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دور حکومت میں رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا گیا مگر ن لیگ کی حکومت کے دوران گوجرہ اور بادامی باغ کے سانحات جیسے کئی واقعات ہوئے جس سے پوری دنیا میں پاکستا ن کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں اور تمام مذاہب اور تہذیبوں کا احترام کرتے ہیں۔ اس موقع پر اکرم مسیح گل نے کہاکہ ایسٹر کا تہوار ایثار و قربانی کا درس اور تمام مذاہب کیلئے امن کا پیغام دیتا ہے۔

مزید :

لاہور -