سونیری بینک کے حصص داروں نے حسابات کی منظوری دیدی

سونیری بینک کے حصص داروں نے حسابات کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن) سونیری بینک لمیٹڈ کے حصص داروں نے بینک کے 22ویں سالانہ عام اجلاس کے موقع پر 31 دسمبر 2013 کو ختم ہونے والے سال کے حسابات کی منظوری دی ہے۔اجلاس کی صدارت بینک کے چیئر مین علاﺅ الدین فراستہ نے کی۔اس موقع پر بینک نے31 دسمبر 2013کو ختم ہونے والے سال میں بعد از ٹیکس ایک ارب روپے سے زائد منافع کا اعلان کیا۔دورانِ سال بینک نے 10فیصد بونس شئیر ز کا بھی اعلان کیا ،جس کی مالیت ایک ارب روپے سے زائد تھی جس سے بینک کا ادا شدہ سرمایہ (بعدازڈسکاﺅنٹ)دس ارب روپے سے زائد ہو گیا ہے۔ اس طرح سٹیٹ بنک کی مقرر کردہ سرمایہ کی حدکی تکمیل بھی ہوئی ہے۔ چیئر مین نے حصص داران کو بتا یا کہ سالانہ مالیاتی نتائج بینک کی سرگرمیوں میں ترقی کی عکاسی کرتے ہیں۔

مزید :

کامرس -