برج بینک لمیٹڈ تھر کے ایک ہزار خاندانوں کو 30دنوں کا راشن فراہم کریگا

برج بینک لمیٹڈ تھر کے ایک ہزار خاندانوں کو 30دنوں کا راشن فراہم کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی)برج بینک لمیٹڈ کے رضا کاروں کی ٹیم نے تھرپارکر میں امدادی کاروائیاں شروع کی ہیں۔ اس حوالے سے بینک کی ٹیم کے ارکان نے سیلانی ویلفیئر انٹر نیشنل ٹرسٹ (ایس ڈبلیو آئی ٹی) کے باہمی اشتراک سے امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ برج بینک لمیٹڈ کاروباری سماجی ذمہ داری کے تحت صوبہ سندھ میں تھر کے قحط سالی سے متاثرہ ایک ہزار خاندانوں کو 30دنوں کا راشن فراہم کریگا۔ جس میں پورے کنبہ کیلئے ایک ماہ تک کی ضروریات کی اشیاءشامل ہیں۔ امدادی سامان کی خریداری پیکنگ اور متاثرہ علاقے تک ٹرانسپوٹیشن کی ذمہ داریاں برج بینک لمیٹڈ اور ایس ڈبلیو آئی ٹی کے رضا کار مشترکہ طور پر سرانجام دینگے ۔

مزید :

کامرس -