امریکی وزیردفاع پیر کو چین کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے
واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیردفاع چک ہیگل پیر کو چین کادورہ کریں گے ،بطوروزیردفاع یہ ان کا پہلا دورہ چین ہوگا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون سے جاری بیان میں کہاگیاکہ چک ہیگل چین کے علاوہ جاپان اور منگولیہ کا بھی دورہ کریں گے،چین میں قیام کے موقع پر امریکی وزیر دفاع چین کے حکام کے ساتھ دوطرفہ فوجی روابط اور علاقائی سلامتی سے وابستہ معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے چین کے بعد چک ہیگل منگولیہ جائیں گے ،بیان کے مطابق منگولیہ سلامتی کے شعبہ میں امریکہ کا اہم شریک کار ہے اس کے علاوہ امریکہ کے وزیر دفاع ہوائی جزائر میں منعقد کئے جانے والے آسیان تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں بھی حصہ لیں گے۔