اوبامانے قدیم کلوزیم میں ڈوبتے سورج کودیکھ کرلطف اٹھایا

اوبامانے قدیم کلوزیم میں ڈوبتے سورج کودیکھ کرلطف اٹھایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روم(آن لائن ) امریکی صدر براک اوباما کا دورہ روم سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ سیر و تفریح سے بھی بھرپور رہا۔ امریکی صدر براک اوباما نے دو ہزار سال قدیم کلوزیم میں ڈوبتے سورج کے نظارے کا لطف بھی اٹھایا۔ روم کے ایک روزہ دورے پر آنے والے امریکی صدر نے تاریخی مقامات کا رخ کیا۔ شام کے حسین منظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے کلوزیم پہنچے اور دو ہزار سال قدیم مقام کی سیر کی۔ اس موقع پر ماہر آثار قدیمہ اوباما کو تاریخی ورثے کی قدیم داستانیں سناتی رہیں، تاریخی سفر کا سلسلہ شام ڈھلنے تک جاری رہا۔

مزید :

عالمی منظر -