برطانیہ ‘روزنامہ پاکستان کے بیورو چیف کو اعلی صحافتی خدمات پر تعریفی سند دی گئی

لندن(بیورورپورٹ) ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کی طرف سے روزنامہ پاکستان کے برطانیہ میں بیوروچیف مرزا نعیم الرحمان کو ان کی صحافتی خدمات پر تعریفی سند سے نوازا گیا ہے مانچسٹر میں ہونے والی اس تقریب میں یورپی یونین پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی کے ممبر سجاد کریم ‘ پاکستانی قونصلر جنر ل ڈاکٹر ظہور احمد ‘ اے پی ایل برطانیہ کے عہدیداران ‘ مانچسٹر کے میئر نعیم الحسن ‘ پریس کلب لندن کے جنرل سیکرٹری وجاہت علی خان‘ برطانیہ میں ایشین ٹی وی چینل کے ڈاکٹر لیاقت ملک ‘ ‘اولڈھم کے نامزد ڈپٹی میئر کونسلر عتیق الرحمن‘ ودیگر اعلی شخصیات کو بھی ان کی خدمات پر تعریفی اسناد دی گئیں اس موقع پر تنظیم کے صدر بیرسٹر امجد ملک نے تعریفی سند دیتے ہوئے کہا کہ مرزا نعیم الرحمان کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برطانیہ اور مغربی ممالک میں تارکین وطن کی بھر پور نمائندگی کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں انہوں نے روزنامہ پاکستان کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ تارکین وطن کی بھر پور نمائندگی کر رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔