وسطی افریقی ری پبلک میں تدفین کرنیوالوں پر دستی بم حملہ سے 7سوگواران ہلاک

وسطی افریقی ری پبلک میں تدفین کرنیوالوں پر دستی بم حملہ سے 7سوگواران ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                        بنگوئی (اے پی پی) وسطی افریقی ری پبلک کے دارالحکومت میں تدفین کرنے والوں پر دستی بم حملہ سے 7 سوگواران ہلاک ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ نے افریقی یونین کے امن قائم کرنے والے مشن کے ترجمان اورلینڈوباما کے حوالہ سے بتایا کہ گرنیڈ حملہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہے جو کہ حملہ کے وقت تدفین کیلئے موجود تھے۔ واضح رہے کہ سنٹرل افریقی جمہوریہ میں عیسائی اکثریتی اینٹی بلاکا نامی جنگجوﺅں اور مسلمانوں کے شمالی علاقہ کے باغیوں کے گروپوں کے مابین انتقامی حملوں میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -