ٹام کروز کی نئی فلم اَیج آف ٹوماروکا ٹریلر جاری کر دیا گیا ، فلم جون میں ریلیز ہوگی
لاس اینجلس(این این آئی)ہالی وڈ کے سپرسٹار اداکار ٹام کروز کی نئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ تھری ڈی فلم ”اَیج آف ٹومارو“ آئندہ جون میں ریلیز کی جائے گی۔ ہالی وڈ کی یہ نئی سائنس فکشن فلم جاپانی ناول ”آل یو نیڈ از کل“ سے ماخوذ ہے۔ فلم میں ٹام کروز نبھا رہے ہیں کرنل ولیم بل کیج کا مرکزی کردار ہے اور خلائی مخلوق کے خلاف جنگ کی اس کہانی میں دوسرا اہم کردار اداکارہ ایمیلی بلنٹ نبھاتی نظر آرہی ہیں۔ مستقبل کی اس کہانی کے ہدایت کار ڈگ لی مین ہیں۔ 110ملین ڈالرز سے تیارکردہ فلم ”اَیج آف ٹومارو“ 30مئی سے برطانیہ، 5جون سے آسٹریلیا اور 6جون تک امریکا سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔