امن و امان کی ابتر صورتحال نے زندگی کے تمام شعبوں کو متاثر کیا،رحیم شاہ
لاہور(این این آئی) معروف گلوکار رحیم شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کی ابتر صورتحال نے زندگی کے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے اور میوزک انڈسٹری بھی اسکی زد میں ہے ۔ پشتو نہ جاننے والوں کے لیے پشتو میں گانا سمجھنا مشکل ضرور ہوتا ہے لیکن کوشش سے ہرکام ممکن بنایا جاسکتا ہے،پاکستانی میڈیا اپنے لوگوں کو بھی پروموٹ کرے تو بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں رحیم شاہ نے کہا کہ ہمیں شہرت، عزت، دولت پاکستان سے مل رہی ہے لیکن ہم بچوں کو دوسروں کا کلچر دکھا رہے ہیں ۔
ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر غیر ملکی گانے چل رہے ہوتے ہیں،میرا مطالبہ ہے کہ غیر ملکی کے ساتھ ساتھ اپنی فلموں ، گانوں اور انڈسٹری کے لوگوں کو بھی پروموٹ کیا جائے تاکہ حالات میں بہتری آ سکے ۔