تفریح سے بھرپور بالی ووڈ فلم ہوا ہوائی کا ٹریلر جاری کردیا گیا
ممبئی(این این آئی)تفریح سے بھرپور بالی ووڈ فلم ہوا ہوائی کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ فلم مشہور ہدایت کار امول گپتے کی ہدایت کاری میں بنائی گئی جو ماضی میں تارے زمین پر جیسی بلاک بسٹر فلم دے چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میں 80 کی دہائی میں اپنے مختلف انداز اور اداو¿ں سے فلم بینوں کے دل جیتنے والی بالی وڈ اداکارہ سری دیوی مہمان اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوں گی جنہیں سپر ہٹ فلم مسٹر انڈیا کے گانے ”کہتے ہیں مجھ کو ہوا ہوائی“سے لازوال شہرت ملی تھی اوراب وہ اس ہی گانے کے نام پر بننے والی فلم میں نظر آئینگی۔ اسکیٹنگ کے کھیل کے موضوع پر بنائی گئی یہ دنیا کی پہلی فلم ہے جس کی کہانی ایک ایسے کوچ کے گرد گھومتی ہے جو کھلاڑیوں کو جیت کی جانب گامزن کرتا دکھائی دیتا ہے۔ فلم میں اسکیٹنگ کوچ کا کردار ثاقب سلیم نے نبھایا جبکہ دیگر اداکاروں میں پراگیا یادواور پارتھو شامل ہیں۔
فاکس اسٹار پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی یہ فلم 9مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔