شام، پر تشدد کاروائیوں میں 7فلسطینی پناہ گزین شہید، کئی زخمی

شام، پر تشدد کاروائیوں میں 7فلسطینی پناہ گزین شہید، کئی زخمی
شام، پر تشدد کاروائیوں میں 7فلسطینی پناہ گزین شہید، کئی زخمی
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (این این آئی)شام میں جمعہ کے روز پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں 7 فلسطینی پناہ گزین شہید اور کئی زخمی ہوگئے، فلسطین شام ایکشن گروپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کو مسلسل پرتشدد کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، پناہ گزینوں کے کیمپوں پر سرکاری فوج کی گولہ باری اور دیگر حملوں میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 7فلسطینی شہید ہو گئے ۔بیان میں کہا گیا کہ شہید ہونیوالوں میں 6افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،یہ فلسطینی درعا میں اس وقت شہید ہوئے جب ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری ایک کار نے مسافر بس سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں دھماکے سے بس تباہ ہو گئی اور کئی مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ ادھر دمشق کے قریب یرموک پناہ گزین کیمپ میں 70 سالہ ایک خاتون حمدہ یحییٰ خوراک اور ادویہ نہ ملنے کے باعث دم توڑ گئی۔