پیک کونسیپٹ سکول سسٹم غازی آباد کی تقریب تقسیم انعامات
لاہور (خبرنگار) پیک کونسیپٹ سکول سٹم (Peak concept school sisten) غازی آباد کے زیر اہتمام سالانہ رزلٹ کے موقع پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ تقریب میں پوزیشن ہولڈر بچوں کو انعامات دئیے گئے۔ مہمان خصوصی علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیت حاجی اللہ رکھا تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی اللہ نے کہا کہ جدید دور میں بچوں کی جدید تعلیم و تربیت ہم کا فرض ہے، آج کے بچے ہمارا مستقبل ہیں، انہی بچوں میں سے بعض نے ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینی ہیں، پرنسپل مس مہرالنساءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سکول میں زیر تعلیم بچوں پربھرپور توجہ دی جاتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ اس سکول کے بچے ہمیشہ نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔ پرنسپل نے کہا کہ میں اپنے سٹاف جنہوں نے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ سکول کا سٹاف اسی طرح لگن اور محنت سے کام سرانجام دیتا رہے گا۔ سالانہ کی رزلٹ کو سکول سٹاف مس ثناء، مہوش، طیبہ، سیگھا،عائشہ اور مس رضیہ نے ترتیب دیا، تقریب کے آخر مہمان خصوصی حاجی اللہ رکھا اور پرنسپل مس مہرالنساءنے پوزیشن ہولڈر بچوں اور ان کے والدین میں انعامات تقسیم کئے۔