دنیا میں عزت اور وقار کیلئے معاشی طور پر مضبوط ہونا ہو گا،راشدہ یعقوب

دنیا میں عزت اور وقار کیلئے معاشی طور پر مضبوط ہونا ہو گا،راشدہ یعقوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم اور خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے موثر اور عملی اقدامات کئے ہیں نوجوانوں کو ان زبانوں کی تعلیم دی جائے جو ترقی اور آگے بڑھنے کیلئے ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں عزت اور وقار سے جینے کیلئے معاشی طور پر مضبوط ہونا ہوگا اور جدید علوم پر دسترس حاصل کرنا ہوگی، یہی دین اسلام اور قرآن پاک کی تعلیم ہے ۔




مسلمان ہونے کے ناطے آخرت پر یقین ہمارے ایمان کا حصہ ہے لیکن ہمیں دنیا میں عزت اور وقار سے جینا بھی سیکھ لینا چاہیے اس مقصد کیلئے جدید علوم پر دسترس لازم ہے تعلیم کے لئے وسائل کی فراہمی پاکستان کے مستقبل کے لئے اہم سرمایہ کاری ہے انہوں نے کہامسلم لیگ(ن) کی ٹھوس پالیسیوں اورپروگراموں کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کے بارے میں تاثر تبدیل ہو رہاہے اور یہاں تیزی سے سرمایہ کاری آرہی ہے