حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،اورنگزیب برکی
لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری فنانس و ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اورنگزیب برکی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عام انتخابات میں قوم سے کیے جانے والے وعدوں پر عمل کرتی نظر نہیں آرہی بلدیاتی انتخابات کے لیے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ہم محاز آرائی اور تحمل کی سیاست کو پروان اور ملک میں جمہوریت کی مضبوطی چاہتے ہیں کیونکہ جمہوریت کی مضبوطی سے ملک مضبوط ہوگا یہ بات انہوں نے پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل کے ہمراہ پارٹی میڈیا آفس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہی کہ جدید قومی ریاست کی عمارت خواہ جمہوری ہو یا آورانہ اس کی جڑیں جماعتی نظام میں ہوتی ہیں
ایک جدید معاشرہ اس وقت تک وجود میں نہیں آ سکتا جب تک اس میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ا نہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی امداد کی ضرورت نہیں جو ہمیں قومی مفادات سے بے خبرکرے، دہشتگردی کی وجہ سے ملک بے شمار مسائل سے دو چار ہے مذاکرات کامیاب ہونے بارے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا حکومت امن مذاکرات کے ذریعے تبدیلی لا سکتی ہے تو ہم اس کے ساتھ ہیں پارٹی رہنماوں نے موجودہ حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں اور اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنزمیں اضافہ نہ کرنے کے اعلان اور سابقہ دور حکومت مین بھرتی ہوئے غریب ملازمین کو محکموں سے جبری انتقامی کارروائیوں کے زریعے نکالنے جیسے اقدامات کو ظالمانہ قرار دیکر اس کے خلاف محنت کشوں کے ساتھ بھرپور احتجاج اور تحریک میں شامل ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام بےوقوف نہیں ہیں باشعور عوام اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ کون کس وکٹ پر کھیل رہا ہے اور کون ٹیمپرنگ کر رہا ہے انصاف اور قومی اداروں کی نجکاری کے نام پر کون جمہوری عمل اور غریب محنت کشوں کو بے روزگار کرنا چاہتا ہے۔