ادارہ الافکار کا پہلا مشاعرہ پاک ٹی ہاﺅس میں منعقد ہوا

ادارہ الافکار کا پہلا مشاعرہ پاک ٹی ہاﺅس میں منعقد ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ادبی رپورٹر)ادارہ الافکارکے زیر اہتمام پہلا مشاعرہ پاک ٹی ہاﺅس میں منعقد ہوا جس کی صدارت روزنامہ پاکستان کے کالم نگار اور شاعر ناصر بشیر نے کی جبکہ اقبال راہی اور طارق اسد مہمان خصوصی تھےنظامات کے فرائض محمد اسلم سعیدی نے ادا کئے اس مشاعرے میں نئے اور پرانے شاعروں کی ایک بڑی تعداد نے اپنا کلام سنایا جن میں سرفراز سید، در نجف زیبی، حکیم سلیم اختر ملک، سلیم صابر طارق، محمود چغتائی، ناصر ولید، جنید رضا، عدنان فاروق، خواجہ جمشید امام، نجمہ شاہین کے نام بھی شامل ہیں ادارہ الافکار کے چیئرمین خلیل فاروقی نے بھی مشاعرے میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ادارے کے تحت ہر ماہ مشاعرے کا انعقاد کریں گے۔