ہیپاٹائٹس کے موضوع پر کمبائنڈ ہیلتھ سیمینار آج ہمدرد سنٹر میںہوگا
لاہور (پ ر) کمبائنڈ میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان، اکیڈمی آف ہومیو فزیشنز اور زئی ویلفیئر ٹرسٹ کے باہمی اشتراک سے کمبائنڈ ہیلتھ سیمینار ہیپاٹائٹس کی تباہ کاریاں اور بچاﺅ کے موضوع پر آج 1بجے سہ پہر ہمدرد سنٹر لٹن روڈ لاہور میں منعقد ہوگا جس میں جسٹس (ر)انوار الحق پنوں ، جسٹس (ر) اکرم قریشی، جسٹس (ر) نسیم صابر، مشیر برائے صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق ، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان مہمانان خصوصی ہونگے جبکہ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ شیخ ایکس ای ڈی او ہیلتھ پنجاب، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر رستم علی بھٹی سابق ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال لاہور ، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر نور اختر اور میڈیکل سپیشلسٹ ، ڈاکٹر اعظم بھٹی اور چیئرمین کمبائنڈ میڈیکل ایسوسی ایشن میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر رشید زئی ہیپاٹائٹس کے موضوع پر خصوصی مکالہ جات پیش کریں گے جبکہ تقریب کے آرگنائزر ز میں ڈاکٹر روبینہ خاں، ڈاکٹر محمد شیر رانا، ڈاکٹر ایم اے خاں، ڈاکٹر کرن، ڈاکٹر محمد افضل اور ڈاکٹر ریحان حمید شامل ہیں آخر میں شعبہ طب میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور حکماءکو گولڈ میڈل اور شیلڈز دی جائیں گی لاہور سے گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد افضل میو، ڈاکٹر گلزار ہیرا ، ڈاکٹر تنویر احمد، ڈاکٹر ندیم اختر، حکیم غوث علی حسن، حکیم غلام باری ، حکیم محمد ارشاد ورک اور حکیم سعید احمد صدیقی کے نام شامل ہیں۔