فارما سیوٹیکل کمپنیاں جعلی ادویات بالکل نہ بنائیں،مولاناراغب نعیمی

فارما سیوٹیکل کمپنیاں جعلی ادویات بالکل نہ بنائیں،مولاناراغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) ادویہ ساز اداروں کو اللہ کا خوف کرنا چاہےے اورجعلی ادویات بنانے سے عملاً پرہیز کرنا چاہےے تاکہ کسی بھی انسان کی جان جعلی دوائی کی وجہ سے ضائع نہ ہو۔یہ بات ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ مولانا محمد راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں جعلی میڈیسن کے حوالے سے طلباءکو آگاہی دےتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ غریب آدمی ایک طرف تو جعلی دواﺅں سے مر رہا ہے اور دوسری طرف آسمان سے باتیںکرتی قیمتوں کی وجہ سے پریشان حال ہے حکومت کو چاہےے کہ عوام کو سستی اور معیاری ادویات فراہم کرے تاکہ غریب آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے انہوں نے کہا کہ اس وقت جعلی میڈیسن کے حوالے سے قانون تو موجود ہے لیکن اس قانون پر عمل نہیں ہورہا ۔
۔
۔

۔
جس کی وجہ سے جعلی میڈیسن بنانے والوں کو قانون کی گرفت میں لانا مشکل ہورہا ہے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی چاہےے کہ وہ جعلی میڈیسن بنانے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو معلومات فراہم کریں تاکہ جعلی میڈیسن بنانے والوں کامحاسبہ کیا جا سکے علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے مزید کہا کہ چین بھارت اور بنگلادیش میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نسبت قیمتیں کافی کم ہیں موجودہ حکومت کو بھی چاہےے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف دےنے کے لےے اقدامات کرے تاکہ عوام کسی سطح پر ہی جاکر پرسکون زندگی بسرکرنے میں کامیاب ہو جائیں اس موقع پر شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی ، محمد ضیاءالحق نقشبندی ، مفتی محمد حسیب قادری اور دیگر موجود تھے ۔