دہشتگردی کے خلافمحب وطن قوتوں کو متحد ہونا ہو گا،ثروت اعجاز قادری

دہشتگردی کے خلافمحب وطن قوتوں کو متحد ہونا ہو گا،ثروت اعجاز قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف محب وطن قوتوںکو یکجا ہونا ہوگا،ٹارگٹ کلنگ،اغوائ،بھتہ خوری کے خاتمے کیلئے تعلیم کو عام کیا جائے،حکومت ملک کومسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے بجلی کے بحران و مہنگائی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے،نیوجنریشن ملک کا اثاثہ ہے،حکومت تعلیم کو عام کرنے کیلئے پیکج کا اعلان کرے تاکہ غریب عوام کے بچے باآسانی تعلیم سے آشنا ہوسکیں،نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ اور دور حاضر کے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان سنی تحریک نے صوبائی آفس داتادربار پرملاقات کیلئے آئے ہوئے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اس وقت ملک کو درپیش خطرات میں نوجوان نسل کا سیاسی و سماجی کاموں میں دلچسپی لینا ایک اہم قدم اور ملک کےلئے مثبت عمل ہے،انہوں نے نوجوان نسل کو عوام کے مسائل کی آگاہی کےلئے سیاسی اور پرامن جدوجہد کا راستہ اپنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ اقوام میں وہ قومیں سرخرو رہی ہیں جن کی نوجوان نسل ملکی معاملات کو سیاسی دانش سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں سنی تحریک نے ہمیشہ آمریت پسند قوتوں کی مخالفت کی اور عدلیہ کی آزادی اور ملک کے محکوم عوام کو ان کے حقوق دلانے کےلئے سر باکفن سڑکوں پر نکل آئے سنی تحریک ملک سے بھوک وافلاس ،مہنگائی ،بےروزگاری کا خاتمہ چاہتی ہے مگر اس کےلئے نوجوان نسل سمیت سب کو ساتھ دینا اور غیر جمہوری رویوں کا خاتمہ کرنے کےلئے جدوجہد کرنا ہوگیانہوںنے کہا کہ نیو جنریشن کی عوام کے ساتھ مشترکہ جدوجہد نہ کرنے کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ہمارا ملک بیرونی سامراجی اداروں کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے نوجوانوں کا سیاسی شعور اور ان کی جدوجہد ہی عوام کو بیرونی دباﺅ سے نکالنے کا سبب ہوگی