تعلیم کے ذریعے دہشتگردی اور جہالت کا خاتمہ کیا سکتا ہے،عرفان دولتانہ

تعلیم کے ذریعے دہشتگردی اور جہالت کا خاتمہ کیا سکتا ہے،عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن )کی رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقوں کو معیاری اور جدید تعلیم کے مواقع مہیا کر کے دہشت گردی ،جہالت اورلا علمی کو ختم کیا جا سکتا ہے اور ملکی ترقی کے راستے میں یہی سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں حکومتی پالیسیوں کے باعث گذشتہ 6 ماہ کے دوران 5 لاکھ نئے بچے سکولوں میں داخل ہوئے ہیں اور آئندہ دو تین برس میں 98فیصد بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی واﺅچر سکیم کے تحت آئندہ ماہ تک 15 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کیا جائے گا پنجاب سکول ریفارمز روڈمیپ کے تحت مانیٹرنگ کے نظام کے باعث سکولوں میں اساتذہ و طلباءکی حاضری میں بہتری آئی ہے برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے 351ملین روپے کی امداد سے سرکاری سکولوں میں 15ہزار نئے کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے