بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار قومی جونیئر سنوکرٹیم کو ویزا دینے سے انکار کر دیا
کراچی(آن لائن)بھارت نے پاکستان سنوکر جونیئر ٹیم کو ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کے لئے ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ۔پاکستان کی 4 رکنی ٹیم کو ایونٹ میں حصہ لینا تھا ۔صدر پی بی ایس اے کے مطابق چار اپریل کو بھارت میں ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ شروع ہونا تھی جس کے لئے پاکستان نے سنوکر ٹیم کے ویزوں کے لئے اپلائی کیا تھا لیکن بھارت نے ایک دفعہ پھر ہٹ دھرمی اور ملک دشمن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ویزرے جاری کرنے سے انکار کردیا جبکہ ویزے جاری نہ کرنے کی کوئی وجوہات بھی نہیں بتائی۔