میک کولم ٹی ٹونٹی میچوں میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین
چٹا گانگ ( سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز برینڈن میک کولم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ ہفتہ کو چٹاگانگ میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں گروپ اے میں ہالینڈ کے خلاف میچ میں میک کولم جب میدان میں اترے تو انہیں کیریئر کے دو ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 21 رنز کی ضرورت تھی۔