لیبیا ‘قذافی کے بیٹے سعدی نے لیبیا کے عوام سے معافی مانگ لی

کیپشن: pioc
قاہرہ (اے پی پی) لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سعدی نے لیبیا کے عوام سے معافی مانگ لی۔لیبیا کے ٹی وی چینل نے سعدی قذافی کی ویڈیو جاری کر دی جس میں انہوں نے لیبیا کو عدم استحکام اور انتشار سے دوچار کرنے پر عوام سے معافی مانگی ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ سعدی قذافی کو اس لئے منظر عام پر لایا گیا ہے تا کہ جیل میں تشدد سے اس کی مبینہ ہلاکت کے بارے میں افواہیں ختم ہو سکیں۔ سعدی قذافی نے کہا کہ جیل حکام مجھ سے اچھا برتاؤ کر رہے ہیں۔ میں لیبیا کے عوام سے انہیں تکالیف پہنچانے پر معافی کا طلب گار ہوں۔