پاکستان سمیت دنیا کے 154سے زائد ممالک میں ارتھ آور منایا گیا
اسلام آباد /لاہور /کوئٹہ /واشنگٹن (آئی این پی ) پاکستان سمیت دنیا کے 154سے زائد ممالک میں ارتھ آور منایا گیا ،قومی اسمبلی ،سینیٹ سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں اور ملک کی اہم عمارتوں میں غیر ضروری لائیٹس بند کرکے ارتھ آور منایا گیا ، ارتھ آور کی تقاریب میں وفاقی وصوبائی وزراءسمیت حکام نے شرکت کی ۔ہفتہ کو پاکستان سمیت دنیا کے 154سے زائد ممالک میں ارتھ آور منایا گیا۔ ارتھ آوور کا آغاز 2007ءمیں آسٹریلیا میں شروع ہوا، جس میں 50 سے زائد ممالک نے حصہ لیا۔ ارتھ آوور منانے کا مقصد دنیا میں جاری بجلی کے بحران کے متعلق عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنی ہے تا کہ وہ غیر ضروری لائٹس بند کر کے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ارتھ آوور اب 154 سے زائد ممالک میں منایا گیا۔ پاکستان میں قومی اسمبلی، سینٹ، چاروں صوبائی اسمبلیوں، ایئرپورٹس اور اہم عمارتوں میں غیر ضروری لائٹس بند کی گئیں۔ ارتھ آوور کی تقریبات میں وفاقی و صوبائی وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس میں شہریوں کو بجلی بحران سے متعلق آگاہ کیا گیا۔