شیخوپورہ،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے

شیخوپورہ،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(بیورورپورٹ) گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ صدر کے علاقہ جھامکے روڈ پر علی الصبح کالی وغیرہ تین محنت کشوں کو مسلح ڈاکوﺅں نے تشدد کرنے کے بعد ان سے 600روپے نقدی اور موبائل فونز چھین لیے لٹنے والوں کا کہنا ہے کہ ڈاکوﺅںنے ہمیں تشدد کا نشانہ بنانے کہ ساتھ کہا کہ ڈی پی او شیخوپورہ کو ہمارا پیغام دے دینا کہ ہم کو روک سکتے ہیں تو روک ہم نے اسی علاقہ میں وارداتیں کرنی ہیں یادرہے کہ تین روز اسی علاقہ میں نصف درجن کے قریب ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا کر متعدد راہگیروں کو لوٹا تھا اور علاقہ مکینوں نے سرگودھاروڈ کی ٹریفک معطل کرکے پولیس انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی تھی،تھانہ بھکھی کے علاقہ محلہ بمبانوالہ میں نامعلوم چوروں کے گروہ نے وسیم احمد کے گھر کا صفایا کردیا۔
،تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ سنگھم بھکھی روڈ پر ایک دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چوروں نے وسیم احمد کا ہزاروں روپے مالیت کا سامان چرالیا،سٹی فاروق آباد کے علاقہ میں نامعلوم چوروںنے ایک ہوٹل کے مالک خلیل الرحمان کا قیمتی سامان چرالیا۔

مزید :

علاقائی -