لیاری وار گینگ کے تین اہم ملزم مارے گئے

لیاری وار گینگ کے تین اہم ملزم مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیاری وار گینگ کے تین اہم ملزم مارے گئے کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیہ ٹاﺅن پولیس نے لیاری وار گینگ کے تین اہم ارکان شعیب مکس پتی ، شاہد مکس پتی اور یاسین گولڈن کو پولیس مقابلے میں ماردیا ہے جبکہ ان کے چھ ساتھی فرار ہوگئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزموں کے قبضے سے دستی بموں سمیت بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ان کی گرفتاری کیلئے دس دس لاکھ روپے انعام مقر رتھا۔ ان ملزموں کا تعلق لیاری وار گینگ کے بابا لاڈلہ گروپ سے بتایا جاتا ہے ۔ پولیس مقابلے ے دوران کسی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔

مزید :

کراچی -