شاہدرہ ٹاو¿ن،درندہ صفت شخص نے 12سالہ بچی کو بداخلاقی کا نشانہ بناڈالا
لاہور ( کرائم سیل ) شاہدرہ ٹاو¿ن کے علاقہ میں درندہ صفت شخص نے 12سالہ بچی کو بداخلاقی کا نشانہ بناڈالا ، بچی کو تشوےشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاو¿ن کے علاقہ مجید پارک میں تنویر نے مکان کرائے پر لیا ہوا تھا۔ بچی کے باپ تنویرکی گھر کے قریب ہی قصاب کی دوکان ہے جبکہ اسکی بیوی مقامی فیکٹری میں کام کرتی ہے اور بچے گھر میں اکیلے ہی رہتے تھے ۔ گزشتہ روز مالک مکان یٰسین کے بیٹے عرفان نے موقع پاکر اپنے کرائے دار تنویر کی 12 سالہ بیٹی علیشہ کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ اس کا باپ اچانک گھر آیا تو اپنی بیٹی کو خون میں لت پت دیکھ کر اس کو ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ موصول ہو گئی ہے جس میں لڑکی سے بداخلاقی ثابت ہو گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عرفان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جا ری ہے ۔