سٹی ٹر یفک ریڈیوپرقوانین کی آگاہی کیلئے خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام

سٹی ٹر یفک ریڈیوپرقوانین کی آگاہی کیلئے خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کرائم سیل) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہاکہ شہریوں میں ٹریفک شعور بیدار کرنے،منظم ٹریفک کے حصول ،شہریوں کے محفوظ سفر ،حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی بالادستی قائم کرنے کےلئے31مارچ سے6اپریل تک"ہفتہ ایجوکیشن "منایا جائےگا، جس میں ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزی کرنےوالوں کو ان کی غلطی کا احساس دلاتے ہوئے چالان کرنے کی بجائے بھرپور طریقے سے ایجوکیٹ کیا جائے گا۔شہر کی مصروف چار بڑی شاہراﺅں پر ٹریفک آویرنس کیمپ لگائے جائیں گیں،شہریوں کو دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر پر مبنی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جائیں گیں۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہا کہ سڑکوں پر شہریوں کا برتاﺅ کسی بھی ملک کے معاشرتی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔سڑکوں پر منظم ٹریفک کے حصول کےلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ شہریوں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ضروری نہیں کہ معمولی خلاف ورزی پر بھی چالان کیا جائے بلکہ ہفتہ ایجوکیشن کے دوران اچھے اخلاق سے خلاف ورزی کر نے والے کو قائل کیا جائےگا کہ وہ آئندہ ایسی غلطی نہ کرے۔ شہریوں میں ٹریفک شعور بیدار کر نے،بنیادی ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینے،قوانین کی پاسداری کرنے،منظم ٹریفک،روڈ سیفٹی ،دوران سفر احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دینے سے ٹریفک پولیس اور عوام کے درمیان رشتے کو مضبوط کیا جا سکے گا۔سٹی ٹر یفک ریڈیوFM88.6پر"ہفتہ ایجوکیشن" کے حوالے خصوصی ٹرانسمیشن بھی چلائی جائے گی۔سہیل چوہدری نے سرکل افسران کو ہدایت کی کہ وہ"ہفتہ ایجوکیشن" کے دوران پبلک ایڈریس سٹم کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ"ہفتہ ایجوکیشن"کا مقصد شہریوں میں ٹریفک شعور بیدار کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کا احترام اورقوانین کی بالاستی قائم کر نا ہے۔

مزید :

علاقائی -